کل سکول کھلے رہیں گے، اعلامیہ جاری

کل سکول کھلے رہیں گے، اعلامیہ جاری

پنجاب حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر مخصوص سرکاری سکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 28 مئی کو  یوم تکبیر کی تقریبات کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع میں مخصوص  سکولز کھلے رہیں گے، اس حوالے سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، مارننگ اسمبلی میں خصوصی  پروگرامز، ملی نغمے اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے، آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

مراسلے کے مطابق تمام مقابلے تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا، یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *