وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، بھارت کے خلاف حمایت پر اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، بھارت کے خلاف حمایت پر اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچے جہاں انہوں نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام سے گہرا اور لازوال رشتہ ہے اور دونوں ممالک نے ہر دور میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ملاقات میں وزیراعظم نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچے، جہاں ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تہران: آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *