پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پرامیج بہتر بنانے کا نادر موقع مل گیا، سینئر اینکر محمد مالک

پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پرامیج  بہتر بنانے کا نادر موقع مل گیا، سینئر اینکر محمد مالک

اسلام آباد: سینئر اینکر پرسن محمد مالک نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’خبر وِد محمد مالک‘‘ میں کہا ہے کہ ان کی چند اہم ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے، جنہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی جارحیت نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر اپنا امیج بہتر بنانے کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔

محمد مالک کے مطابق سفیروں نے کہا کہ ماضی میں دنیا پاکستان کی بات نہیں سنتی تھی اور ایک عمومی تاثر بن گیا تھا کہ پاکستان دہشتگردی میں ملوث ہے۔ تاہم حالیہ چند واقعات—جن میں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، امریکہ میں سکھ رہنما پر حملہ، اور پہلگام واقعہ—نے اس بیانیے کو بدلنے کا موقع دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان سفارتی ذرائع کے مطابق، اب پاکستان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی عالمی شناخت کو بہتر بنائے اور طویل المدتی سفارتی حکمت عملی اپنا کر دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائے۔ تاہم محمد مالک نے خبردار کیا کہ پاکستان کو صرف چند مہینوں کی سفارتی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ کم از کم دو سال کی مسلسل کوشش کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی اور پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع، بعض مقامات پر میزائل بھی داغے گئے، محمد مالک کا دعویٰ

مزید برآں، محمد مالک نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد مودی عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کر رہے ہیں، اور اب وہ ایک ایسے زخمی شخص کی مانند ہیں جو اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ اس لیے پاکستان کو چاہیے کہ وہ مودی کے ردعمل سے متعلق محتاط رویہ اختیار کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *