پی ٹی آئی لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر پر عدم اعتماد کر دیا

پی ٹی آئی لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز  نے ضلعی صدر پر عدم اعتماد کر دیا

پی ٹی آئی لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر پر عدم اعتماد کردیا۔

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کے خلاف مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو خط لکھ دیا گیا، اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے سلمان اکرم راجہ سے ملاقت میں تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں خط دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 ماہ قبل صدر لاہور کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا، بانی پی ٹی آئی 3 بار شیخ امتیاز کو ہٹانے کی ہدایت کرچکے ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ کون سی طاقت صدر پی ٹی آ ئی لاہور کو تبدیل نہیں کرنے دے رہی، صدر پی ٹی آ ئی لاہور کے یکطرفہ فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے، خط میں کہا گیا کہ 5000 نوٹیفائیڈ عہدیداران میں سے 500 بھی فعال نہیں ہیں۔

عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے، مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام

 خط کے متن کے مطابق پارٹی کا کوئی باقاعدہ دفتر بھی نہیں قائم کیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ صدر پی ٹی آ ئی لاہور شیخ امتیاز کو فوری عہدے سے ہٹا کر کسی نظریاتی کارکن کو صدر کا عہدہ دیا جائے۔

لاہور کے 20 اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے خط پر دستخط کیے، ایم پی اے فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر، حافظ فرحت عباس اور مسز مہر واجد کے دستخط خط پر موجود ہیں۔

سابق صدر پی ٹی آئی لا ہور چوہدری اصغر گجر، سیکرٹری اطلاعات سینٹرل پنجاب ذیشان رشید کے بھی دستخط موجود ہیں، فرخ جاوید مون، چوہدری اصغر گجر، شبیر گجر نے سلمان اکرم راجہ سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کیا، میاں ہارون اکبر، افضال پاہٹ، ندیم بارا، حافظ ذیشان نے بھی ملاقات میں صدر لاہور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *