چینی تجزیہ کار وکٹرگاؤ نے لائیو پروگرام میں جنرل بخشی کی درگت بنادی

چینی تجزیہ کار وکٹرگاؤ  نے لائیو پروگرام میں جنرل بخشی کی درگت بنادی

سینٹرفارچائنا اینڈ گلوبلائزیشن کےنائب صدرپروفیسر وکٹرگائو نے لائیو پروگرام میں جنرل بخشی کی درگت بنادی۔

بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان ایک لائیو پروگرام میں اُس وقت ماحول شدید تلخ ہوگیا جب چین کے معروف تھنک ٹینک ’’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن‘‘ کے نائب صدر اور عالمی امور کے ماہر پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی ریٹائرڈ جنرل بخشی کو منہ توڑ جواب دے کر خاموش کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا

پروگرام کا آغاز تو روایتی تجزیاتی گفتگو سے ہوا مگر جیسے ہی جنرل بخشی نے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات دہرانے شروع کیے، چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے انہیں کھری کھری سنادیں  ، انہوں نے تاریخی حقائق کے آئینے میں بھارت کو ایسا بےنقاب کیا کہ جنرل بخشی کو جھنجھلاہٹ میں آکر موضوع بدلنا پڑا۔

پروگرام کے دوران جنرل بخشی نے پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دینے کی کوشش کی تو پروفیسر وکٹر گاؤ نے برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ دہشت گردی کا الزام لگا کر کسی ملک پر فوری چڑھائی کرنا دانشمندی نہیں بلکہ جارحیت اور غیرذمہ داری کی علامت ہے۔

پروفیسر وکٹر نے جنرل بخشی کو باور کروایا کہ چین پاکستان کی دوستی دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ، جنرل بخشی، آپ کو تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے، یہ وہ جملہ تھا جس نے پورے شو کی فضا پل میں بدل دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں شکست کو چھپانے کی کوشش: مودی سرکار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی

پروفیسر وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی کوئی وقتی مفاد نہیں بلکہ ایسی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے جیسے پہاڑوں کی چٹانیں۔

انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ یہ دوستی مئی 2025 کو شروع نہیں ہوئی بلکہ دہائیوں پر محیط ایک قابلِ فخر رشتہ ہے۔ اسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔

پروگرام میں وکٹر گاؤ نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک اشتراک پر بھی روشنی ڈالتے کہا کہ دونوں ممالک مل کر جنگی طیارے بناتے ہیں اور دفاعی تعاون اُن کے دیرینہ اعتماد کا مظہر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *