وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی ، دلہن کون ہیں ؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی ، دلہن کون ہیں ؟

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کے لیے رشتہ طے ہوچکا تاہم اس بار ان کی دلہن کون ہیں ؟ اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے معلومات سامنے  آگئی ہیں ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے پا گیا ہے اور اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف  کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہیں۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونیوالی دلہن جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ پر اب موبائل نمبر کے بجائے ’یوزر نیم‘ سے اکاؤنٹ بنانا ممکن

ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقاریب رواں برس نومبر دسمبر میں ہوں گی ، اس رشتے کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر  کی شادی سابق سینیٹر سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ سیف کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم   اکتوبر 2023 میں  جنید اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

جنید صفدر برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اب لاہور میں مقیم ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کے ذرائع نے تصدیق کی  ہے کہ نواز شریف کے پوتے حسین نواز کے صاحبزادے زکریا حسین کی بھی شادی طے پا گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *