خیبرپختونخوا پولیس نے آلات خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز مانگ لئے

خیبرپختونخوا پولیس نے آلات خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز مانگ لئے

 خیبرپختونخوا پولیس نےصوبائی  حکومت سے پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لیے جیکٹس اور ہیلمٹس کی خریداری کے لیے فنڈز مانگ لئے ہے۔

اس حوالے سے محکمہ  پولیس کی جانب سے  ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ کو  باضابطہ طور پر خط لکھا کیا گیا ہے جس کی کاپی آزاد ڈیجیٹل نے حاصل کرلی ہے۔

خط کے مطابق  پولیس اہلکاروں کے لیے جیکٹس اور ہیلمٹ کی خریداری کے لیے 99 کروڑ 96 لاکھ روپے درکار ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کے اہلکاروں کے لیے 48 بم پروف جیکٹس کی ضرورت ہے فی جیکٹ کی قیمت 1 لاکھ 62 ہزار روپے ہے جس حساب سے  جیکٹس کی خریداری کے لیے 77 لاکھ روپے سے زیادہ کا فنڈز درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے متعدد پولیس تھانوں کی مخدوش صورتحال، حکومت کا اربوں روپے خرچ کرنے کا منصوبہ

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ اہلکاروں کی حفاظت کے لیے 50 عدد ہیلمٹ کی خریداری بھی کی جانی ہے فی ہیلمٹ کی قیمت 44 ہزار 400 روپے ہے جس حساب سے 22 لاکھ روپے درکار ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولیس اہلکاروں کے لیے ان آلات کی خریداری انتہائی ضروری ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پولیس کی درخواست پر فنڈز کا اجراء جلد کردیا جائے گا۔

ان کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کے لیے درکار آلات کی بروقت خریداری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *