سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ

سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ

سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ  ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

معرکہ حق کی کامیابی ہماری قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ترجمان کے مطابق سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا اور مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں، حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق اے ڈی سی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے، ہندوستان کی پراکسیز نے ان کی ایماء پر کارروائی کی ہے۔

ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم ہے ،  ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں، علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *