سوراب۔ فتنہ الہندستان نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ آج شام سوراب میں بھارت کے سپانسرڈ بیس سے تیس دہشتگرد موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر شہر کے بازار میں داخل ہوئے۔ ان دہشتگردوں نے سافٹ ٹارگٹس، جیسے کہ بینک اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں عام بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی نہ بخشا گیا۔
بلوچستان کے بہادر سپوت، بلیدہ سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) ہدایت اللہ بلیدی نے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر معصوم بلوچ خواتین اور بچوں کو دہشتگردوں سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔
حملے کے دوران جب فرنٹیئر کور (ایف سی) علاقے میں پہنچی تو دہشتگرد بھاگ نکلنے پر مجبور ہو گئے۔
یہ حملہ ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد عناصر نہ صرف بلوچ علاقوں کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں بلکہ ان کا عام بلوچ عوام، خواتین، بچوں اور روایات سے کوئی تعلق نہیں۔