عمران ریاض خان کے گرد گھیرا تنگ، برطانیہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی

عمران ریاض خان کے گرد گھیرا تنگ، برطانیہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی

ویب ڈیسک۔ ریاستی اداروں کے خلاف محاذ آرائی، جھوٹی معلومات کی تشہیر، عوام کو اشتعال دلانے اور نفرت پھیلانے جیسے سنگین الزامات کے تحت یوٹیوبر عمران ریاض خان کے خلاف برطانیہ میں باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مقدمہ نمبر CRI/06NN/0008013/25 برطانیہ میں مقیم ایک معروف قانون دان کی جانب سے درج کروایا گیا، جس نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ عمران ریاض خان جان بوجھ کر ایسی معلومات پھیلا رہے ہیں جو نہ صرف برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے درمیان تفریق پیدا کرتی ہیں بلکہ یہ مواد ریاست پاکستان کے اداروں کے خلاف نفرت اور بداعتمادی بھی پھیلا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد ابتدائی جانچ کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الزامات کی سنگینی کے پیشِ نظر عمران ریاض کے بیانات، ویڈیوز اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بیانیہ سب سے آگے، یوٹیوب پر منصور علی خان ، عمران ریاض سمیت سب پہ بازی لے گئے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران ریاض خان ماضی میں بھی پاکستان میں کئی مقدمات میں ملوث رہے ہیں، اور مختلف اوقات میں ریاستی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر عمل پیرا رہے ہیں۔ اُن پر متعدد مقدمات پاکستان کے اندر بھی درج ہیں، جن میں بغاوت، اشتعال انگیزی، اور عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے جیسے الزامات شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں مختلف کیسز میں اب بھی مطلوب قرار دیتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *