قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیشنل ائیر لائن کی خریداری میں ابھی تک 4 کمپنیوں نےاظہار دلچسپی ظاہر کیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے کہا ہے کہ 19 جون تک پی آئی اے کی خریداری کیلئے 5 سے 6 کمپنیوں کی اظہار دلچسپی کے لیے درخواست مل سکتی ہیں ، قومی ائیرلائن کی نجکاری اسی سال کے دوران کی جائے گی، پی آئی اے کی خریداری میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ عالمی کمپنیاں کنسورشیم بنا رہی ہیں۔
فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث اظہار دلچسپی کی تاریخ میں توسیع کی۔
مزید پڑھیں: تہران: آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات