پنجاب میں دفعہ 144کا نفاذ، صوبائی محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کر دیے

پنجاب میں دفعہ 144کا نفاذ، صوبائی محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کر دیے

عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کی ہدایات جاری کر دیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑیوں کو مین ہولز، نالیوں اور نہروں میں پھینکنے پر دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔

منظور شدہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144کے نفاذ کا حکم جاری کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے دریاؤں، نہروں، ڈیمز اور جھیلوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا جبکہ اسلحے اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5جون سے بدھ 11جون تک ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *