جنوبی ایشیا میں کئی ایسےتنازعات موجود جو کسی وقت بھی بے قابو ہوسکتے ہیں : جنرل ساحر شمشاد مرزا

جنوبی ایشیا میں کئی ایسےتنازعات موجود جو کسی وقت بھی بے قابو ہوسکتے ہیں : جنرل ساحر شمشاد مرزا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے میں کئی ایسے دیرینہ تنازعات ہیں جو کسی وقت بھی قابو سے باہر ہوسکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں غیر حل شدہ تنازع کشمیر موجود ہے۔

سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دیرینہ مسئلوں میں کشمیر دونوں فریقین کے درمیان سرفہرست معاملہ ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی طاقتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود کو آزاد دنیا کے رکھوالے کہلانے والے ممالک ہی ریاستی خود مختاری، علاقائی سالمیت، انسانی حقوق اور عالمی قانون کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے جواب پر بھارت کو سرحد پر فوج کم کرنا پڑی، جنرل ساحر شمشاد مرزا

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت اور مفادات نے اخلاقیات اور اصولوں کو پس پشت ڈال دیا ہے، جو عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ نظریاتی یا جغرافیائی اختلافات کو دبانے سے کبھی بھی مسائل حل نہیں ہوتے ۔ ان کے مطابق عدم اعتماد کی فضاء میں کوئی بھی علاقائی میکنزم مؤثر نہیں ہو سکتا ۔ پائیدار استحکام کے لئے باہمی برداشت، ریڈ لائنز کا احترام اور مساوات پر مبنی شراکت داری ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے پہلی بار پاکستان کے ساتھ جنگ میں طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وقتی یا ایڈہاک اقدامات سے حالات قابو میں نہیں آتے۔ اس کے لیے مربوط ادارہ جاتی نظام، مستقل ہاٹ لائنز، دو طرفہ کشیدگی کم کرنے کے طے شدہ طریقہ کار اور مشترکہ کرائسس مینجمنٹ مشقوں کی ضرورت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بنیادی فریقین کو کمزور یا غیر اہم سمجھا جائے گا، کوئی بھی فریم ورک دیرپا کامیابی حاصل نہیں کر سکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *