روس: مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

روس: مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

روس کے علاقے بریانسک میں پُل ٹرین پر گرنے سے ٹرین ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق افسوسناک واقعے میں 30 مسافر زخمی ہوئے ہیں، کمسن سمیت کئی افراد شدید زخمی ہیں جس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ  ہے۔

ماسکو ریلویز کے مطابق واقعہ سنگل ٹریک پر پیش آیا ہے جس میں مسافر ٹرین نمبر 86 متاثر ہوئی ، بدقسمت ٹرین کلیموف سے ماسکو جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نریندر مودی کی ’’سندور سیاست‘‘، ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش ہے ، بھارتی عوام

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیر قانونی مداخلت کے سبب پیش آیا، جس میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہائی وے اے 240 کے ایک سیکشن پر یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات پونے گیارہ بجے پیش آیا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *