مودی سرکاری کی پے درپے ناکامیوں کے بعد کانگرس لیڈر اُتم کمارریڈی نے بھارتی حکومت کا چہرہ دُنیا کے سامنے کھول کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ چھپانے کی کوشش، مودی سرکار نے گودی میڈیا کے ساتھ مل کر حقائق دبا دیے
بھارت کے کانگریس لیڈر اُتم کمار نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے بھارتی دفاعی اور سفارتی ناکامیاں سے پردہ ہٹاتے ہوئے مودی سرکار کی سفارتی کمزوریوں اور غیر شفاف پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
بھارتی کانگرس کے رہنما اُتم کمار نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے آپریشن سندور میں مار گرائے گئے، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی رافیل طیاروں کے گرنے کی تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں شکست کو چھپانے کی کوشش: مودی سرکار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جھوٹا کہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سچائی چھپانا بند کرے، حکومت کی طرف سے مسلسل انکار دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔
اُتم کمار ریڈی نے مزید کہا کہ جب امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، تو بھارت کے ڈی جی ایم او کو کیوں خاموش رکھا گیا؟،
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے وزیراُتم کمار نے بھارتی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور اصل حقائق کو جاننے کی کوشش کریں، سیاسی مبصرین کاکہنا ہے کہ وزیر اُتم کمار کا حکومت مخالف بیان مودی حکومت کی دفاعی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس کے ایک اور اہم رکن پون کھیرا نے بھی بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مودی سرکاری کی غلط پالیسیوں کے نتیجے مبں بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے جبکہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی زبردست کامیابی حاصل کر لی ہے۔