بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان، “آپریشن سندور” سیاسی ڈرامہ قرار

بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان، “آپریشن سندور” سیاسی ڈرامہ قرار

بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان ہوگئے اور  مودی کا “آپریشن سندور” ایک سیاسی ڈرامہ  قرار دے دیا۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ مودی نے غم کو ووٹ کی سیاست میں بدل دیا جبکہ گودی میڈیا نے سچ کو چھپایا ہے اور مودی سرکار کا ہر الیکشن میں ہندو مسلم کارڈ کھیلنے لگی۔ بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام اب مودی سرکار کی نفرت کی سیاست سے بیزار ہو چکی ہے اور مودی کے جھوٹ اور ڈراموں سے تنگ آ کر اب جواب مانگ رہی ہے۔

بھارتی عوام کے مطابق آپریشن سندورکے نام پر جذبات کا استحصال کیا گیا لیکن   قوم اب جاگ چکی ہے۔ بھارتی عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ  دہشتگردوں کو مارنے کے دعوؤں کے ثبوت کہاں ہیں۔ عوام کے مطابق  ہندو مسلم فسادات میں مودی کا فائدہ ہے جس کا اس نے استعمال کیا۔  مودی مسلمانوں کو غدار دکھا کر ہندوؤں کا ووٹ حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکارنے کرنل صوفیہ کےاہلخانہ کو بھی نہ بخشا ، تشہیر کے لیے روڈ شو میں شرکت کیلئے مجبور

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ  گودی میڈیا لاہور اور کراچی میں چائے پینے کے جھوٹے دعوےٰ کرتا رہا۔ مودی سرکار جھوٹ بول رہی ہے کہ ہم نے عوام پر خرچہ کیا، انہوں نے سب خرچہ اپنی انتخابی مہمات پر لگایا ہے۔  مودی سرکار خود دہشتگردی کو بڑھا رہا ہے۔ پہلگام حملے میں سب مذاہب کے لوگ شہید ہوئے، مگر بی جے پی نے صرف نفرت پھیلائی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *