پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر عارضی طور پر لگائے جانے والے مکینیکل جھولوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تفریحی پارکس میں مستقل طور پر نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازم ہوگا۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں، اور ضلعی انتظامیہ اس بات کی تصدیق کرے کہ ہر جھولا حفاظتی معیار پر پورا اترتا ہے۔ جن جھولوں پر تمام سکیورٹی پروٹوکولز لاگو ہو رہے ہیں اور جو مستقل طور پر نصب ہیں، ان پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144کا نفاذ، صوبائی محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کر دیے