آئندہ مالی سال کے دوران ہر بچے کیلئے فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا:علی امین گنڈا پور

آئندہ مالی سال کے دوران ہر بچے کیلئے فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا:علی امین گنڈا پور

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اہم اجلا س وزیرِ اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت پشاور میں منعقد ہوا، جس میں مشیرِ خزانہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کو 100 فیصد فرنیچر فراہم کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی بچہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور نہ ہو۔ وزیرِ اعلیٰ نے واضح ہدایت دی کہ آئندہ مالی سال کے دوران ہر بچے کے لئے فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی اہم اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ کی جدید تربیت کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے جائیں گے، اور نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے تربیت لازمی قرار دی جائے گی تاکہ تدریسی معیار میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *