ٹرمپ نے کہا نریندر سرینڈر! اور مودی جواب دیا جی حضور، راہول گاندھی کی مودی پر تنقید جاری

ٹرمپ نے کہا نریندر سرینڈر! اور مودی جواب دیا  جی حضور، راہول گاندھی کی مودی پر تنقید جاری

ویب ڈیسک: انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دباؤ میں آ کر فوراً سرنڈر کرنے کی عادت ہے، اور وہ بیرونی طاقتوں کے اشارے پر عمل کرتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں کانگریس کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار فون کر کے مودی سے کہا “نریندر سرینڈر!” اور مودی نے فوراً “جی حضور” کہتے ہوئے سرنڈر کر دیا۔

راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ تھوڑے سے دباؤ یا دھکے سے بھی گھبرا جاتے ہیں اور فوراً جھک جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کو تو ابتدا ہی سے سرینڈر کرنے کی عادت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا

انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور ان کی جماعت کا کردار ہی ایسا ہے کہ وہ خارجی دباؤ کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے جھک جاتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *