ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد حارث اور حسن نواز کی بڑی چھلانگ، بابراعظم اور رضوان کی تنزلی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد حارث اور حسن نواز کی بڑی چھلانگ، بابراعظم اور رضوان کی تنزلی

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد حارث اور حسن نواز کی بڑی چھلانگ، بابراعظم اور رضوان کی تنزلی ہو گئی۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ 10 میں جگہ  نہیں بنا سکا ہے۔

بابر اعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 13 ویں پوزیشن پر ہیں۔ محمد حارث اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے 210 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

سری لنکا کے کوشال پریرا ایک درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پرجبکہ ساوتھ افریقہ کے ریزا ہینڈرکس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پرآ گئے ہیں، پاکستان کے حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، 4 نئے کھلاڑیوں میں پہلی بار پاکستانی نژاد بھی شامل

صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد 61 ویں پوزیشن پر موجود ہیں، کپتان سلمان علی آغا 42 درجے ترقی کے بعد 76 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی بائولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی دوسری اور بھارت کے ورن چکرورتی کی تیسری پوزیشن ہے،

پاکستان کے حارث رؤف 2 درجہ تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے۔ عباس آفریدی 18 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، شاہین آفریدی 5 درجہ تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر ہیں، شاداب خان 24 درجے بہتری کے بعد 59 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن پر ہیں، مارکس اسٹوئنس دوسری اور لیام لیونگسٹن تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے شاداب خان 10 درجے بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پرآ گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *