ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں ملکی بر آمدات میں 17.43 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ برآمدات کا حجم 2.17 سے بڑھ کر 2.55 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں درآمدات میں 7.58 فیصد کمی سے 5.17 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی۔ مئی میں تجارتی خسارہ 23.47 فیصد کمی سے 2.61 ارب ڈالر رہا، مئی 2024 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات میں 10.07 فیصد کمی ہوئی۔