چین کا پاک افغان تعلقات بہتر بنانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کا اعلان

چین کا پاک افغان تعلقات بہتر بنانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کا اعلان

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور آگے بڑھانے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں سرد مہری ختم، نئے سفیروں کے تقرر کا اعلان 

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژیان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اورعبوری افغان انتظامیہ نے اپنے سفارتی مشنز کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ چین نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد قائم کرنے، تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کر دی

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم اور مثبت اقدام ہے جو چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان رواں سال مئی میں ہونے والے غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کے لیے پاکستان اور افغانستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغان کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی سرد مہری ختم ہو گئی ہے، دونوں ممالک نے اپنے اپنے ملک کی جانب سے سفیروں کی تقرری کر دی ہے جبکہ افغان وزیر خارجہ عام متقی نے بھی دورہ پاکستان کا اعلان کیا ہے۔

افغان حکومت نے پاکستان میں اپنے سفیر کے تقرر کا اعلان اس وقت کیا ہے جب پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی بھی جلد ہی اسلام آباد کا دورہ کریں گے جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ممکنہ سرد مہری کے خاتمے کا اشارہ ملتا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے عبید الرحمان نظامانی کو سفیر کا درجہ دینے کے پاکستان کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جو اس سے قبل کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *