پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان فضائی آپریشن میں بتدریج بہتری آنا شروع ہو گئی ہے جو بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے تاہم مختلف ایئرپورٹس سے آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی مجموعی طور پر 40 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ یہ منسوخیاں مختلف شہروں کے ایئرپورٹس پر دیکھنے میں آئیں، جہاں سکیورٹی خدشات اور آپریشنل وجوہات کے باعث شیڈول متاثر ہوا۔
دوسری جانب فلائٹ آپریشن کی بحالی کے آثار بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے مجموعی طور پر 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، جس سے فضائی رابطوں کی جزوی بحالی کا عندیہ ملتا ہے۔
اسی طرح دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شیڈول کے مطابق چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو مسافروں کے لیے کسی حد تک ریلیف کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کے چاند رات سے متعلق اہم فیصلے

