اعلیٰ عسکری قیادت کا طلبا اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کا سلسلہ جاری، نوجوان روشن پاکستان میں فعال کردار ادا کریں، کوکمانڈرز

اعلیٰ عسکری قیادت کا طلبا اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کا سلسلہ جاری، نوجوان روشن پاکستان میں فعال کردار ادا کریں، کوکمانڈرز

اعلیٰ عسکری قیادت کا طلبا اور اساتذہ کے ساتھ ’ہلال ٹاکس‘ کے تحت خصوصی نشست کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کے اعلیٰ عسکری حکام نے ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبا سے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لانے کا فیصلہ

اعلیٰ عسکری قیادت میں منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے اپنے اپنے شہروں کی جامعات کا دورہ کیا ہے، ان ملاقاتوں کا مقصد نوجوان نسل کو ملک میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا۔

اپنے دوروں کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت نے طلبا و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی، علم  اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ترغیب دی، عسکری حکام نے طلبا پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کریں۔

 کور کمانڈرزنے طلبا کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت، کور کمانڈرز نے طلبا کو عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی بھی تلقین کی۔

کور کمانڈر لاہور نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کو قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت قرار دیا اور یہاں لاہور میں طلبا کی تیار کردہ ’معرکۂ حق‘ سے متعلق پینٹنگز کا مشاہدہ کیا۔

مزید پڑھیں:آئی ایس پی آر کا ’ہلال ٹاکس‘ پروگرام شروع، لیفٹینٹ جنرل احمد شریف کے خطاب نے شرکا کے دل جیت لیے

یہاں طلبا سے خطا کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ نے جدید علوم و ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ  کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ ’ طلبا ہمارے ضمیر اور کل کے معمار ہیں، نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی، وقار اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

کور کمانڈر کوئٹہ کی کوئٹہ کالج آف میڈیکل سائنسز اور نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے طلبا سے خصوصی نشست ہوئی جس میں کور کمانڈر کوئٹہ کی بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور زمینی حقائق پر مبنی سیر حاصل گفتگو  کی گئی۔

کور کمانڈر کوئٹہ سے طلبا و طالبات کی جانب سے کیے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے،  کور کمانڈر گوجرانولہ نے طلبا کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ذمہ دار شہری بننے کا پیغام دیا۔

کور کمانڈر بہاولپور کی طلبہ و اساتذہ سے ملاقات میں ’معرکۂ حق‘ اور قومی یکجہتی پر خصوصی گفتگو کی گئی، کور کمانڈر بہاولپور نے معرکۂ حق کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔ عسکری حکام سے ملاقاتوں میں وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *