پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 90 روز کی معافی کا اعلان

پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 90 روز کی معافی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 90 روز کی معافی کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیکرٹری داخلہ کے سزا معافی کے حکمنامے سے  450اسیران مستفید ہونگے، پنجاب کی جیلوں سے270 قیدی رہا ہوکر اہلخانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عید کی تعطیلات میں گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

سیکرٹری داخلہ نےسزامعافی پاکستان پریزن رولز1978کےرول216 کے مطابق دی، مخیرحضرات کی جانب سے جرمانےکی ادائیگی، اچھے کردار کے باعث بھی قیدی رہا ہوئے ، پریزن رولزکےمطابق سزامعافی کا حکم مخصوص قیدیوں پرلاگو ہوتا ہے۔

دہشت گردی، فرقہ واریت،جاسوسی، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمی پرسزایافتہ قیدی مستفید نہیں ہونگے اس کے علاوہ قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغواکے مجرمان،مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات کے قیدی بھی مستفید نہیں ہونگے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *