سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 400 ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اس اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 687 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت قابو سے باہر، نرخ مزید بڑھ گئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *