بجٹ میں ای-کامرس پلیٹ فارمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

بجٹ میں ای-کامرس پلیٹ فارمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

اسلام آباد۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے لیے فنانس بل کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں آن لائن خرید و فروخت کے پلیٹ فارمز جیسے دراز، او ایل ایکس، زمین اور پاک ویلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔ یہ اقدام ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے مطالبات پر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی یہ تجویز فوری آمدنی بڑھانے اور آئندہ مالی سال کے لیے 14.3 ٹریلین روپے کے ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ اس اقدام کا مقصد ای کامرس سیکٹر کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، جو اب تک بڑی حد تک غیر رسمی انداز میں کام کرتا رہا ہے۔

آن لائن پلیٹ فارمز پر ممکنہ ٹیکس کے نفاذ سے کاروباری سرگرمیوں اور صارفین پر کیا اثرات ہوں گے، اس پر ماہرین کی رائے مختلف ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شفافیت لائے گا، جبکہ دیگر اسے مہنگائی میں اضافے کا سبب قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *