چلی میں 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

چلی میں 6.6  شدت کے زلزلے کے جھٹکے

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق چلی کے شمالی علاقے میں 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 104 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کا مرکز انٹارکٹیکا کے قریب کیپ ہارن کے قریب تھا اور اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد چلی کے حکام نے ملک کے جنوبی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی۔

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *