سعودی عرب کے ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے مسلم ممالک کے قائدین کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔
اس ظہرانے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔
عالم اسلام کی اہم شخصیات بھی اس ظہرانے میں شریک ہوئیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور امتِ مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔
ظہرانے کے دوران مفتی اعظم فلسطین اور شام کے وزیر اوقاف نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کی سعودی ولی عہد سے علیحدہ ملاقات بھی ہوئی۔