عیدالاضحیٰ پر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کے مؤثر طریقے

عیدالاضحیٰ پر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کے مؤثر طریقے

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں قربانی کا فریضہ بڑے جوش و خروش سے ادا کیا جاتا ہے، وہیں سب سے بڑی پریشانی قربانی کے گوشت کو دیرپا محفوظ رکھنے کی ہوتی ہے تاکہ وہ کئی دنوں تک قابل استعمال رہے۔

اگرچہ جدید دور میں فریزر گوشت محفوظ رکھنے کا ایک آسان اور مؤثر ذریعہ ہے، لیکن چند دیگر طریقے بھی موجود ہیں جو بجلی نہ ہونے یا فریزر دستیاب نہ ہونے کی صورت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایسی صورت میں واٹر کولر کو عارضی فریج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے کولر کو نیچے سے اوپر تک برف سے بھر کر گوشت کو برف کی تہہ میں رکھا جاتا ہے اور جیسے ہی برف پگھلے، نئی برف ڈالنا ضروری ہے تاکہ ٹھنڈک برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدا کے والدین کا پیغام

اگر فریزر موجود ہو تو گوشت کو محفوظ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ گوشت کو ہوا سے بچانے کے لیے فریزر بیگز، ایئرٹائٹ کنٹینرز یا ایلومینیم فوائل استعمال کریں۔ ہڈیوں کو علیحدہ کر کے جگہ بچائی جا سکتی ہے جبکہ گوشت کے ٹکڑوں کے درمیان فریزر پیپر رکھنا بھی فائدہ مند ہے۔

کچا گوشت عام طور پر 4 سے 12 ماہ، قیمہ 3 ماہ اور پکا ہوا گوشت 2 سے 3 ماہ تک محفوظ رہتا ہے، بشرطیکہ فریزر کا درجہ حرارت 0 فارن ہائیٹ یا اس سے کم ہو۔

روایتی طریقوں میں نمک کا استعمال بھی ایک پرانا اور مؤثر حل ہے۔ گوشت کو مخصوص curing salt سے ڈھانپ کر کسی ٹھنڈی اور ایئرٹائٹ جگہ پر رکھا جا سکتا ہے۔ اس طریقے سے گوشت کم از کم ایک ماہ تک محفوظ رہتا ہے، تاہم پکانے سے پہلے نمک اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مظہر برلاس کی ایک اور پیشگوئی غلط ثابت، عمران خان بڑی عید پر بھی رہا نہ ہو سکے

فریز کیا گیا گوشت استعمال سے پہلے ایئرٹائٹ بیگ میں بند کر کے ٹھنڈے پانی میں رکھا جائے اور ہر 30 منٹ بعد پانی تبدیل کیا جائے تاکہ گوشت صحیح طریقے سے ڈی فروسٹ ہو جائے۔

اگر گوشت کی رنگت یا بو میں تبدیلی محسوس ہو تو اسے استعمال نہ کریں یا صرف متاثرہ سطح کو کاٹ کر علیحدہ کریں۔

گوشت کو طویل مدت تک محفوظ رکھنا کوئی پیچیدہ کام نہیں، صرف چند سادہ اصولوں پر عمل کر کے قربانی کے اس قیمتی تحفے کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے پاکستانی عوام کو عید الاضحی ٰ کی مبارکباد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *