مودی سرکار نے اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے 12 ارب روپے پھونک ڈالے

مودی سرکار نے اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے 12 ارب روپے پھونک ڈالے

مودی سرکار نے اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے 12 ارب روپے پھونک ڈالے ہیں، سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے تشہیری مہم کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھ برادری مودی سرکار کے نشانے پر، مشہور یوٹیوبرپاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
بھارت میں مودی سرکار کے خلاف اٹھنے والی آوازوں میں ایک آواز یہ بھی ہے کہ مودی سرکار نے اپنی ناکامیاں چھپانے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے لیے اربوں روپے کے سرکاری اشتہارات جاری کیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مودی سرکاراپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔
مودی سرکار سال 2025-26 میں 12 ارب سے زیادہ کا بجٹ عوامی تشہیر کے لیے مختص کیا، گزشتہ مالیاتی سال میں مودی سرکار کی جانب سے 1228 کروڑ کی رقم عوامی تشہیر پر خرچ کی۔
آزاد میڈیا پر قدغنیں لگانا اور بھارتی نیوز چینلز پر گرفت، مودی سرکار کی پرانی روش رہی ہے، بھارت کے بڑے کارپوریٹ ادارے، جیسے ریلائنس انڈسٹریز اور اڈانی گروپ کا بھارتی میڈیا چینلز پر مکمل کنٹرول رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار کی غفلت،  36 لاکھ سے زیادہ بھارتی عوام بے گھر، انفراسٹرکچر تباہ
اڈانی گروپ کا این ڈی ٹی وی پر قبضہ میڈیا کی آزادی اور حکومت پر تنقید کو محدود کرنے کی واضح مثال ہے، گزشتہ 15 سال میں ریلائنس انڈسٹریز اور اڈانی انٹرپرائزز نے کئی اہم اور مقبول میڈیا ادارے اپنے کنٹرول میں لیے۔
مودی سرکار سے تعلقات، بھارتی کاروباری گروپوں کا سب سے بڑا سہارا ثابت ہوئے جس سے انہیں میڈیا مارکیٹ میں غلبہ حاصل کرنے میں مدد ملی۔
حکومت سے منسلک کارپوریٹ مالکان کے زیرِاثر میڈیا گروپس کی ایڈیٹوریل پالیسیاں حقائق کی مکمل عکاسی کرنے سے قاصر رہیں۔
میڈیا اداروں میں کاروباری اور اشتہاری مفادات کے دباؤ کے باعث خبروں کی رپورٹنگ اور آزاد صحافت شدید متاثرہوئی۔
سرکاری نشریات کے لیے اربوں روپے مختص کرنا گودی میڈیا کے پروپیگنڈے میں اضافے کی واضح دلیل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *