وفاقی بجٹ 2025-26 میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ہاائیڈرو میٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 2 ارب 89 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں\
یہ بھی پڑھیں:گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاکستان کا سب سے بڑا ائیرپورٹ آج سے آپریشنل ہوگا
اسلام آباد ایئرپورٹ کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسانہ ڈیم کی تعمیر پر 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ملتان اور سکھر میں جدید موسم کی پیشگوئی خطرات سے نمٹنے کےلیے ریڈارز کی تنصیب پر 12 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
اے ایس ایف اکیڈمی کراچی کی اپگریڈیشن کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی رہائش کے لیے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: خانپور ڈیم میں خطرناک حد تک پانی کی کمی، پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ
اقتصادی سروے کے مطابق زرعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کے لیے 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی کے قیام کے لیے1 ارب 93 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں
اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈرونز کی خریداری اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے13 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔