سمارٹ فونز کی دنیا میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار

سمارٹ فونز کی دنیا میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار

سمارٹ فونز میں سام سنگ کا گلیکسی اے 56 اسمارٹ فون پچھلے کئی ہفتوں سے موبائل مارکیٹ میں اپنی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، اور اس کی حکمرانی حالیہ ہفتے بھی برقرار رہی۔

گزشتہ ہفتے موبائل انڈسٹری کی تازہ ترین مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کی گئی، جس میں متعدد نئے ماڈلز کی انٹری ہوئی ہے۔ فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 کی پہلی پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ایس 5 جی موجود ہے۔

تیسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا، چوتھے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج، اور پانچویں نمبر پر آنر 400 پرو فائیو جی کی پوزیشن ہے۔

چھٹے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو، ساتویں نمبر پر انفینکس جی ٹی 30 پرو، اور آٹھویں نمبر پر ویوو آئی کیو او او نیو 10 فائیو جی آ رہا ہے۔

اسی فہرست میں نویں نمبر پر ایپل آئی فون 16 پرو میکس، اور دسویں نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو شامل ہیں، جو اس فہرست میں نئی انٹری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر اب موبائل نمبر کے بجائے ’یوزر نیم‘ سے اکاؤنٹ بنانا ممکن

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *