صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کے 700 ارب روپے پر شب خون مارا، گورنر خیبر پختونخوا

صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کے 700 ارب روپے پر شب خون مارا، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 700 ارب روپے پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے، اور قبائلی عوام کے حقوق پر کسی صورت سیاست نہیں ہونے دی جائے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں محسود جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پشتون قوم کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے تمام قبائل کو متحد ہو کر ریاست سے بات کرنی ہوگی۔

مذکورہ جرگہ میں جنوبی وزیرستان اپر کی محسود، برکی اور بیٹنی اقوام کے اکابرین بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز بل منظور کریں یا اپنی نوکری بچائیں، گورنر فیصل کریم کنڈی کی علی امین گنڈاپور پر شدید تنقید

فیصل کریم کنڈی نےمزید کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کو سالانہ 100 ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے یہ واضح مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی عوام کے حق پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، بلکہ ان کے حقوق انہیں دیے جائیں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے ساتھ ناانصافی کسی صورت قبول نہیں، اور وہ ہر فورم پر قبائلی عوام کی آواز بن کر ان کے حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *