بھارت میں اگنی ویر اسکیم ناکام، بھارتی نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی

بھارت میں اگنی ویر اسکیم ناکام، بھارتی نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی

بھارت میں اگنی ویر اسکیم ناکام اور اس کے نتیجے میں جوانوں میں مایوسی پھیلتی جا رہی ہے۔

بھارتی فوج کا اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جسے شہید کا درجہ نہ ملنے پر خاندان نے احتجاجاً راکھ بہانے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت عوام امن چاہتے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے: بلاول بھٹو

3 ہفتے گزرنے کے باوجود آکاش دیپ کی راکھ گھر میں محفوظ ہے جب کہ خاندان کا احتجاج جاری ہے۔ اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کے  والد بلوندر سنگھ کا مؤقف ہے کہ بیٹے نے ملک کے لیے جان دی ہے، لہٰذا اسے  شہید کا درجہ دیا جائے۔

 آکاش دیپ کے خاندان کا مطالبہ ہے کہ انصاف دو، ورنہ راکھ نہیں بہائیں گے۔

اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کا فوجی بننے کا خواب دیکھنے والا چھوٹا بھائی، اپنے  بڑے بھائی کی لاوارث موت سے مایوس ہو چکا ہے۔  آکاش دیپ سنگھ کی موت نے ہندوؤں میں سکھوں کیخلاف تعصب کو عیاں کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ 26-2025 ، حکومت کا نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

اسکیم کے تحت مرنے والے بھارتی اہلکاروں خصوصاً سکھوں کو مکمل مراعات نہیں دی جاتیں۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر اگنی ویر اسکیم کے خلاف اب آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

شہادت کا درجہ صرف 4 سالہ سروس مکمل کرنے والوں کو ملتا ہے۔  بھارتی فوج میں اگنی ویر کی موت پر مکمل اعزاز کا فقدان ہونے سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے اور بھارتی فوج میں شارٹ ٹرم بھرتی اسکیم کو انسانی حقوق کی پامالی کہا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *