وفاقی بجٹ 26-2025 : دفاعی اخراجات کیلئے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 175 کھرب سے زائد، یعنی 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 2025-26 میں دفاع کے لیے 20 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 550 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جب کہ گزشتہ مالی سال میں دفاع کے لیے 2 ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال خطرات سے دوچار ہے، اور اس تناظر میں مسلح افواج نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران، سولجرز اور جے سی اوز (JCOs) کے لیے اسپیشل ریلیف الاؤنس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اخراجات مالی سال 2025-26 کے لیے مختص دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *