وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ  کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافہ مسترد کرتے ہوئے  10 فیصد اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ منظور کر لیا ہے، کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

کیابجلی صارفین پر کیپسٹی پیمنٹس کا بھاری بوجھ برقرار رہے گا؟

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے، حالیہ جنگ میں دشمن کو شکست سے دوچار کیا، مخالفین کو معاشی میدان میں بھی شکست دیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *