سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلا ت زر میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جولائی سے مئی 2025ء تک کی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں نے 34.9 ارب ڈالر زرمبادلہ اپنے وطن ارسال کیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.8 فیصد زیادہ ہے۔
گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلا ت زر کا حجم 27.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مئی میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھیجا جو اپریل 2025ء اور مئی 2024ء کے مقابلہ میں بالترتیب 16 اور 13.7 فیصد زیادہ ہے۔