اسٹریٹیجک ناکامی، مودی سرکار نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، شیوشنگر

اسٹریٹیجک ناکامی، مودی سرکار نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، شیوشنگر

سابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مودی سرکار نے بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں عالمی سطح پر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دے کر جبری بے دخل کرنے لگی

بھارت کے سابق مشیر خزانہ شیو شنکر نے معروف صحافی کرن تھاپر کے ساتھ ایک انٹرویو میں پہلگام واقع اور آپریشن سندور کے حوالے سے سخت سوالات اٹھائے  ہیں۔

شیو شنکر کا کہنا تھا کہ ’ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت عالمی بیانیہ قائم کرنے میں ناکام رہا جبکہ پاکستان نے فوری طور پر واضح ثبوت اور شواہد کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا کے سامنے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی سست اور کمزور سفارتی حکمت عملی نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، بھارتی میڈیا کے جذباتی اور سنسنی خیز کوریج نے عالمی برادری میں بھارت کی سنجیدگی پر سوال اٹھا دیے۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارتی ساکھ کوشدید نقصان پہنچاہے، بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ

شیوشنکر نے کہا کہ مودی سرکار کی ’ہر حملہ جنگ ہے‘ پالیسی خطرناک ہے، جو بھارت کو سخت گیر اور محدود پالیسیوں میں جکڑ دیتی ہے، پاک بھارتی کشیدگی کے دوران مودی سیاسی بیانات، عالمی سطح پر بھارت کی پالیسی کو غیر معتبر بنا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسیوں میں وہ ضروری ’اسٹریٹیجک ابہام موجود نہیں جو مؤثر دفاع کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

شیوشنکر کا مزید کہنا تھا پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی دفاعی حکمت عملی مؤثر ڈیٹرنیس پر مبنی تھی، چین اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی فوجی قربت بھارت کے کیے ایک مستقل چیلنج ابھر کر سامنے آئی ہے۔

شیوشنکر نے کہا کہ بھارت پاک چین اتحاد کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا اور مودی کی جانب سے مؤثر منصوبہ بندی کا فقدان نظر آتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *