مودی سرکار معیشت چھوڑ کر جنگی جنون میں مبتلا، عالمی بینک نے بھی بری خبر سنادی

مودی سرکار معیشت چھوڑ کر جنگی جنون میں مبتلا، عالمی بینک نے بھی بری خبر سنادی

جنگی محاذ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت کے لیے معاشی میدان سے بھی برُی خبریں آنے لگی ہیں، عالمی بینک نے اقتصادی ترقی کو سست ترین قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے پاکستان کو 300 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی

بھارتی اخبار دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’ ورلڈ بینک نے مالی سال 26-2025 کے لیے بھارت کی اقتصادی ترقی کی رفتار کم کر کے 6.3 فیصد کر دی ہے۔

’دی ہندو‘ کے مطابق رواں سال جنوری میں یہ شرح 6.7 فیصد متوقع کی گئی تھی، یہ کمی برآمدات اور سرمایہ کاری کی سست رفتار کے پیش نظر کی گئی ہے۔

دی ہندو اخبار کے مطابق  ’10 جون کو واشنگٹن میں جاری ہونے والی ’عالمی اقتصادی امکانات‘ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی، گرتی عالمی ڈیمانڈ اور تجارتی رکاوٹوں کی  بدولت بھارتی معیشت  سست روی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی، سابق بھارتی جج

دی ہندو کے مطابق بھارت کی برآمدات میں کمی اہم تجارتی شراکت داروں کی عدم دلچسپی کے باعث ہوئی ہے، ورلڈ بینک کی یہ پیش گوئی ریزرو بینک آف انڈیا کی 6.5 فیصد کی حالیہ پیش گوئی سے بھی کم ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام ’فالس فلیگ آپریشنز اور پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدگی  نے بھارت کی معیشت کو خطرات سے دوچار کردیا ہے‘۔ مودی کے ہندوتوا نظریے اور جنگی جنون نے عالمی سرمایہ کاروں کو بھارت آنے سے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:تباہ ہوئے بھارتی طیاروں کے پائلٹس کے نام تک جانتے ہیں، اسپتال کے وہ بستر بھی معلوم ہیں جن پر وہ پڑے ہوئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

مودی کے جنگی جنون کے باعث امریکا بھارت میں آئی فونز اور دیگر مصنوعات کی فیکٹریاں قائم کرنے سے بھی پیچھے ہٹ چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *