احمد آباد میں ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 241 مسافر ہلاک، ایک زندہ بچ گیا

احمد آباد میں ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 241 مسافر ہلاک، ایک زندہ بچ گیا

بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار عملے کے12 اراکین سمیت 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر بچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل ترید شواہد منظر عام پر آگئے

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسافروں کو برطانیہ لے جانے والا ایئرانڈیا کا طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب ہی گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن جانے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز جمعرات کی دوپہر احمد آباد ہوائی اڈے پر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔

بھارتی حکام کے مطابق انڈین ایئر لائن کے طیارے میں کل 242 مسافر اور عملے کے 12 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں بھارت کے 169، برطانیہ کے 53، کینیڈا کا ایک جبکہ پرتگال کے 7 شہری سوار تھے۔

مزید پڑھیں:مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ، 18 افراد ہلاک

ائیر پورٹ کے قریب علاقے سے دھواں کے غبار اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جس سے معلوم ہورہا ہے کہ طیارے کے گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی ہے، حادثے کے بعد ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جن میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

ادھرفلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ ’ہم ایسی اطلاعات کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں جس میں احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ کریش ہوئی ہے۔ ’ہمیں اس طیارے سے آخری سگنل ٹیک آف سے چند سیکنڈز کے بعد موصول ہوا۔‘

فلائٹ ریڈار حکام کا مزید کہنا ہے کہ ’ایئر انڈیا کی فلائٹ نے احمد آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ کے لیے ایک بج کر 50 منٹ پر پرواز بھرنی تھی۔ طیارے سے رابطہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 8 منٹ پر منقطع ہوا، اس وقت یہ پرواز 625 فٹ پر تھی۔

انڈیا کے ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن کے چیف فیض احمد کدوائی نے امریکی خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد احمد آباد شہر کے ’میگھانی نگر‘ نامی رہائشی علاقے میں کریش ہوا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ طیارے پر 232 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد ایئرپورٹ پر آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *