او جی ڈی سی ایل نے ذخائر کی دریافت پر پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو لکھے گئے خط میں کہا کہ صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع فاخر 1 فیلڈ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بتایا گیا کہ کنوئیں کی 4185 میٹر کھدائی کی گئی، کنوئیں سے 55 بیرل یومیہ تیل، 6.4 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت میں او جی ڈی سی ایل کا 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی کا 5 فیصد حصہ ہے۔