Skip to content
کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی سستی ہونے کا امکان
Home - آزاد سیاست - کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی سستی ہونے کا امکان
کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک نے صارفین کو ریلیف دینے کیلئے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی اپریل کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔ نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کرے گی۔
اگر نیپرا درخواست منظور کرتی ہے تو کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف حاصل ہو گا۔