واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خبر

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خبر

ویب ڈیسک: واٹس ایپ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے، اور اب ایک اور نیا اور کارآمد فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایسے پیغامات مکمل کرکے بھیجنے میں مدد دینا ہے جو وہ کسی چیٹ میں لکھ کر بھیجنا بھول جاتے ہیں۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایک آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے نامکمل میسجز کو تلاش کرکے بھیج سکیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر اُس وقت بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جب کوئی صارف میسج ٹائپ کرتے ہوئے کسی وجہ سے کسی اور کام میں مصروف ہو جائے یا سینڈ بٹن دبانا بھول جائے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ میں ایک مخصوص چیٹ فلٹر شامل کیا جائے گا جس میں وہ تمام پیغامات ہوں گے جو چیٹس میں ڈرافٹ کی صورت میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر اب موبائل نمبر کے بجائے ’یوزر نیم‘ سے اکاؤنٹ بنانا ممکن

فی الحال ان ڈرافٹ میسجز کو تلاش کرنے کے لیے صارفین کو پوری چیٹ لسٹ میں اسکرول کرنا پڑتا ہے، جس سے وقت ضائع ہوتا ہے، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں چیٹس کی تعداد زیادہ ہے۔

یہ نیا ڈرافٹس فلٹر واٹس ایپ کے دیگر فلٹرز جیسے ان ریڈ (unread)، گروپس، آل اور دیگر کے ساتھ موجود ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرافٹ فلٹر ایک پری سیٹ آپشن ہوگا، یعنی صارف خود سے اسے سیٹ نہیں کرسکے گا بلکہ کمپنی کی جانب سے اسے فعال کیا جائے گا اور تمام ڈرافٹ میسجز خودکار طور پر اس میں ظاہر ہوں گے۔

البتہ صارف اس ڈرافٹ فلٹر کو کسی بھی وقت ڈس ایبل ضرور کر سکے گا۔ یہ فیچر اس وقت بیٹا ورژن میں آزمائش کے مرحلے میں ہے اور یہ کب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *