ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی چئیرمین شپ میرے پاس موجود ہے اور فی الوقت پارٹی معاملات میں ہی دیکھ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینلز پر چلا کے بانی پی ٹی آئی نے مجھے چئیرمین شپ سے ہٹا دیا ہے جو کہ درست خبر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں. فیک نیوز چلانے کا مقصد سیاسی سنسنی پھیلانا ہے۔