نادرا نے اعلان کیا ہے کہ ایسے شہری جن کے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے، ان کی موبائل سمز جلد بند کر دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وہ افراد جن کے شناختی کارڈ 2017 میں غیر مؤثر ہو چکے ہیں، ان کی موبائل سمز 30 جون 2025 کو بند کر دی جائیں گی۔ اسی طرح جن شہریوں کے شناختی کارڈ 2018 میں ختم ہوئے تھے، ان کی سمز 31 جولائی 2025 کو بند کی جائیں گی۔
نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی تجدید کا عمل فوری طور پر مکمل کریں۔ یہ تجدید قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر سےیاپاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن کی جا سکتی ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ بروقت تجدید نہ کرانے کی صورت میں موبائل سروس معطل ہو سکتی ہے، جس سے صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔