ایران پر اسرائیل کا حملہ ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ

ایران پر اسرائیل کا حملہ ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ

ایران پر اسرائیل کا حملہ ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں  10 فیصد تک اضافہ ہوگیا  ۔ 

برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے ، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملے کیے ہیں، جس کے بعد ایران بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے حملے میں حصہ لیا۔

اسرائیل کا ایران پر حملہ ، فوجی سربراہان سمیت کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈر شہید

امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی فوجی قیادت کی رہائش گاہوں سمیت 6 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔

خامنہ ای نے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کیخلاف گھناؤنا جرم کیا ہے، رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر اپنی بدنما فطرت کااظہار کیا ہے۔

ایران نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کر دی ہیں، جبکہ اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *