ایران فوری معاہدہ کرے، ورنہ ایرانی سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپ کا انتباہ

ایران فوری معاہدہ کرے، ورنہ ایرانی سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو ممکنہ تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے فوری طور پر معاہدے پر عمل نہ کیا تو جسے کبھی ایرانی سلطنت کہا جاتا تھا، سب ختم ہوجائے گا۔

امریکی صدرنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے ایران کو ایک کے بعد ایک موقع دیا کہ وہ معاہدہ کرلے۔

پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر بارے اہم ہدایات کر دیں

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایران کو انتہائی سخت الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کی لیکن جتنا بھی انہوں نے زور لگایا اور جتنا بھی قریب پہنچے، وہ اس معاملے کو طے نہ کر سکے۔

ٹر مپ کے مطابق انہوں نے ایران کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ جو کچھ ہونے والا ہے، وہ ان کی توقعات، معلومات یا اندازوں سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا۔

امریکی صدر نے زور دیا کہ ایران کو فوری طور پر معاہدہ کرنا ہوگا، اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ بچے اور اس چیز کو بچایا جاسکے جسے کبھی ایرانی سلطنت کہا جاتا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *