ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

ایران نے اسرائیل پر پہلے مرحلے میں 100 میزائل داغ دیے، تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے  کام کررہا ہے۔

ایران فوری معاہدہ کرے، ورنہ ایرانی سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپ کا انتباہ

اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ ایران نے دوسرے مرحلے میں مزید 300 میزائل داغ دیے ہیں۔

اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔ ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *