ایران کا اسرائیل کے 2 جنگی طیاروں کو مار گرانے، خاتون پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ

ایران کا اسرائیل کے 2 جنگی طیاروں کو مار گرانے، خاتون پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ

ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر ڈرونز کی بارش کردی اور اسرائیل کے دو طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دو جنگی مار گرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے۔ تاہم خبر میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ طیارے کہاں گرائے گئے، یا کن دفاع نظاموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور دونوں ممالک میں جنگی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے درجنوں اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔ ہمارا بدلہ ابھی شروع ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

پاسداران انقلاب کے سینیئر عہدیدار نے کہا کہ ہمارے کمانڈروں، سائنسدانوں اور شہریوں کے قتل کا خمیازہ اسرائیل کو بھگتنا پڑے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ ہمارا انتقام نہایت تکلیف دہ ہوگا۔

ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر تل ابیب پر ڈرونز کی بارش کردی جس میں کم ا زکم 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک سے آگ شعلے بلند ہوتے اور دھواں اُٹھتے بھی دیکھا گیا ہے۔
تل ابیب میں سائرن بج رہے ہیں اور شہری زیرزمین بنے بنکرز میں پناہ لینے کے لیے دوڑ لگا رہے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے ٹاپ رینک کی فوجی قیادت، ایٹمی سائنسدانوں اور اپم شخصیات کو قتل کردیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *